ابنا: علی اکبر صالحی نے آج تہران میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ملک میں نئے ایٹمی بجلی گھر بنانے کا ارادہ رکھتا ہے کہ جس کے لئے اسے ایک ہزار پانچ سو انجینیروں کی ضرورت ہے۔ ایٹمی ادارے کے سابق سربراہ فریدوں عباسی نے بھی گذشتہ برس سن پیٹرز برگ میں کہا تھا کہ ایران نئے ایٹمی بجلی گھر بنانے کا ارادہ رکھتا ہے اور اس کے لئے جگہوں کا انتخاب بھی کرلیا گيا ہے اور عنقریب آئي اے ای اے کو اس بارے میں تفصیلات سے آگاہ کردیا جائے گا۔شام میں سرگرم عمل دہشتگرد گروہ شام کی آزاد فوج کے نام نہاد کمانڈر نے کہا ہے کہ یہ گروہ عنقریب ختم ہوجائے گا اور اس کا شیراز بکھر جائے گا۔ کرد پریس کے مطابق مالک الکردی نے کہا ہے کہ شام کی فوج کی پےدرپئے کامیابیوں اور صوبہ حلب میں فوج کی پیش قدمی کے پیش نظر ان کا گروہ سنگين ناکامی سے دوچار ہوچکا ہے۔ انہوں نے ایک اور کمانڈر عبدالجبار العقیدی کے استعفی کے بارے میں کہا کہ انہوں نے آزاد فوج کی پےدرپئے شکستوں اور فوجی ساز و سامان کے فقدان کی بنا پر استعفی دیا ہے۔ مالک الکردی نے کہا کہ شام کی آزاد فوج سے بہت سے جوان فرار ہورہے ہیں۔ انہوں نے عرب اور مغربی ملکوں سے دہشتگردوں کی فوجی اور مالی حمایت پر تاکید کی۔
.......
/169